سیمسنگ نے پاکستان میں اپنے تازہ ترین گیلیکسی "گرینڈ" اسمارٹ فون کو متعارف کرایا ہے۔
لانچ کی تقریب رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد کی گئی۔ ایک پر لطف فلم شو کے بعد،پاکستان ٹیلی وژن، فلم، اور فیشن کی صنعت سے مشہور شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لانچ کی تقریب میں مہمانوں کو ایک قرعہ اندازی کے ذریعے سیمسنگ گلیکسی "گرینڈ" سمارٹ فونز سمیت شاندار انعامات حاصل کرنے کے مواقع دیئے گئے۔ فرید اللہ جان - سیمسنگ EC پاکستان، موبائل فون ڈویژن کے سربراہ نے کہا کہ "سیمسنگ، ایک برانڈ کے طور پر، مسلسل ابلاغی رابطے کی ایک انقلابی آزادی کے ساتھ ایک بہتر کل کی پیروی کا عزم لیے ہوئے ہے۔ ایک امید ہے جو یہ کہتی ہے کہ "یہ سب ممکن ہے" کے ساتھ، اختراعات اور ترقی کرنے کے لیے، ہم مسلسل اپنے صارفین کی ضروریات اور ترجیحات میں گہری بصیرت حاصل کرتے ہیں۔ سیمسنگ گلیکسی جدت، تبدیلی، مزہ، دریافت، خود اظہار اور کارکردگی میں مہارت جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔ تمام رابطے کے پوائنٹس کے ذریعے ہم اپنے صارفین سے قریبی تعامل اور رابطہ رکھنا چاہتے ہیں"۔
سیمسنگ گلیکسی سیریز نے دنیا بھر میں تیزی سے کارکردگی اور مقبولیت کی نئی بلندیوں تک کمال حاصل کیا ہے۔ ذہین آلات کا یہ سلسلہ بدیہی آسانی کے استعمال اور فطرت سے متاثرہ ڈیزائن کے ساتھ اعلٰی کارکردگی کو یکجا کیا گیا ہے.
اس سے میلوں آگے ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کے ساتھ، گیلیکسی کی سیریز، اشتراک، کثیر کام اور بہت آسان بات چیت کو ممکن بناتا ہے۔ جبکہ کل دنیا بھر ترسیل 100 ملین یونٹ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ سیمسنگ گلیکسی گرینڈ کپیسیٹو (بَرقی رُو ذَخيرَہ کَرنے کا نِظام) ٹچ اسکرین اور 8 MP کیمرے کے ساتھ، ایک اینڈرائیڈ او ایس v4.1.2 (جیلی بین) سمارٹ فون ہے۔ یہ گیلیکسی SIII اور گیلیکسی نوٹ II کی سب سے بہترین خصوصیات، ایک مزید سستے آلے میں پیش کرتا ہے۔ یہ ایک 5 انچ کی بڑی اسکرین حامل ہے جسے بڑی اسکرین کے پرستار دیکھتے ہی پسند کرنے لگتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment