Thursday 28 March 2013

اقوام متحدہ… اقوامِ متحدہ نے پہلی بارامن فورس کو کانگو میں باغیوں کے خلاف حملہ کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طورپرمنظورکی گئی قرارداد میں کانگو میں امن فورس کی بریگیڈ کوباغیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کااختیاردے دیاہے۔قرارداد میں کہاگیا ہے کہ امن فورس کے فوجی، باغی گروپوں کوغیرمسلح کرنے اوران کازورتوڑنے کے لیے ان پرحملے کرسکیں گے۔اقوام متحدہ امن فورس کے چیف ہاروے لیڈسوس کاکہناہے کہ قراردادمیں امن فورس کوٹارگیٹڈآپریشن کامینڈیٹ دیاگیاہے۔امن فورس کی حملے کرنے والی بریگیڈ عالمی قوانین پرسختی سے عملدرآمدکرے گی، ابتدائی طورپر اس کا مینڈیٹ ایک سال تک ہوگا۔پہلی جارحیت کرنے والی فورس میں جنوبی افریقا، تنزانیہ اورملاوی کے تین ہزارانہتر فوجی شامل ہوں گے۔یہ فورس اورنگرانی کرنے والے ڈرون ڈی آرکانگوکی روانڈااوریوگینڈاسے ملنے والی سرحد پرجولائی میں تعینات ہوں گے، جہاں گزشتہ بیس برسوں سے کشیدگی جاری ہے۔

0 comments:

Post a Comment