Wednesday 27 March 2013

لندن ....این جی ٹی ....برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 15سالہ نوجوان لڑکی Louisa Bullسومو ریسلنگ میں اتنی مہارت رکھتی ہے کہ اگر اس سے پنگا لیا تو یقینا منہ کی کھانی پڑے گی۔Louisa کو نا صرف برطانیہ کی سب سے کم عمر خاتون سومو ریسلر کا اعزاز حاصل ہے بلکہ اس میدان میں یہ اپنی فنی مہارت اور قابلیت کی وجہ سے خواتین اور مرد ریسلرز کو بھی میدان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ بھاری بھرکم پہلوانوں کو اُٹھا کر زمین پر پٹخ دینے والی Louisa انتہائی ماہرانہ انداز میں دوگنے وزنی پہلوانوں کو زمین کی دھول چاٹنے پر مجبور کر دیتی ہے جس کا وزن پندرہ برس کی عمر میں 80کلو جبکہ قد5فٹ 9انچ ہے ۔

0 comments:

Post a Comment