Tuesday 19 March 2013


سونی نے ایک اور درمیانی رینج کا اسمارٹ فون ایکسپیریا ایل (Xperia L) متعارف کرایا ہے۔ یہ فون ایکسپیریا پی (Xperia P) کے ساتھ رکھا جائے گا اور پہلے سے موجود پیکجز میں مزید بہتری لائے گا۔

سونی کی NXT ڈیزائن لینگویج بھی اس کا اہم خاصہ ہے، اس کی خصوصیات درج ذیل ہیں.

  • اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین
  • 854x480 پکسلز کی ریزولوشن کے ساتھ 4.3 انچ ڈسپلے
  • سکریچ مزاحم کپیسیٹیو ٹچ اسکرین
  • موٹائی: 9.7mm
  • وزن: 137g
  • 1 گیگا ہرٹز ڈبل کور کریٹ پروسیسر
  • ایڈرینو 305 جی پی یو
  • 8 جی بی قابل توسیع اسٹوریج
  • Exmor RS سینسر کے ساتھ 8mp عقبی کیمرہ
  • مکمل ایچ ڈی 1080p ویڈیو ریکارڈنگ اور HDR موڈز
  • وی جی اے سامنے کا کیمرہ
  • بلوٹوتھ 4.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، وائی فائی ہاٹ سپاٹ، این ایف سی
  • 1900mAh بیٹری 
  • سیاہ، سرخ اور سفید رنگوں میں دستیاب

NXT ڈیزائن کے ایک حصہ کے طور پر، سکرین کے نیچے ایک LED ہے جو سکرین پر جو کچھ دکھایا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ رنگ بھی بدلتا ہے۔ فون اس سال کے Q2 میں دستیاب ہو جائے گا اور اس کی لاگت $ 360 آئے گی جو کہ تقریباً 40000 روپے بنتے ہیں۔ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ یہ بالکل درمیانے رینج کی چیز نہیں ہے اور قیمتوں کو کافی حد تک تیزی سے کم ہو جانا چاہیئے۔

0 comments:

Post a Comment