Thursday 28 March 2013

کراچی … کراچی سے الیکشن لڑنے کیلئے خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے ہیں، ان کا نعرہ ہے کہ”آزما ئے ہووٴں کو نہ آزماوٴ، خواجہ سراوٴں سے ہاتھ ملاوٴ“ ۔ خواجہ سر اوٴں کے گرو کہتے ہیں کہ بریانی کھلائیں گے نہ روپیہ بانٹیں گے لیکن گھر گھر ووٹ مانگنے ضرور جائیں گے۔ خواجہ سراوٴں کی تنظیم جیا کی صوبائی صدر بندیا رانا نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 115 کیلئے جبکہ مظہر انجم عرف انجو نے پی ایس 130 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ خواجہ سرا وٴں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ملک بھر سے خواجہ سرا انتخابی میدان میں اْتریں گے، اگر ایوانوں تک پہنچے تو 6 ماہ میں حالات تبدیل کردیں گے۔ خواجہ سراوٴں نے بتایا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ان کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں، جس جماعت کے منشور میں خواجہ سراوٴں کے حقوق ہوں گے، اس سے اتحاد کرلیا جائے۔ تبدیلی کی امید کے ساتھ خواجہ سرا سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں کیلئے جمعہ کو کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

0 comments:

Post a Comment