Sunday, 17 March 2013


سدا بہار سبزی شلجم اور اس کے فائدے


سبزیوں سے فائدہ اٹھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انھیں موسم کی مناسبت سے غذا کا حصہ بنایا جائے۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مختلف خصوصیات کی حامل سبزیوں کی فصلیں بھی تیار ہو جاتی ہیں۔ شلغم سدا بہار سبزی تو ہے  لیکن ماہرین کے مطابق اس موسم میں شلغم  کاسلاد  گرم مسالے یا سیاہ مرچ کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔  

شلغم چھوٹا ہو یا بڑا غذائیت کے اعتبار سے دونوں میں کوئی فرق نہیں اس سبزی میں  وٹامن سی کا خزانہ پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پروٹین ، فاسفورس ، فولاد اور وٹامن ایچ اور اے بھی اس سبزی میں پائے جاتے ہیں جو جسم اوربینائی کی کمزوری دور کرتے ہیں۔

شلغم غذا اور دوا دونوں صورتوں میں استعما ل کیا جاتا ہے۔ یہ جگر کو طاقت ور بناتا ہے اور صاف خون پیدا کرتا ہے اور چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔ ماہرین غذا کے مطابق سلغم کھانے والوں کو کمر کا درد گردن کا درد نہیں ہوتا۔

ایران میں شلغم کے نمکین  سوپ کو بخار کے توڑ کےلیے پیا جاتا ہے۔  جب کہ اس سبزی کی سلاد اورسبزی گرم مسالحے اور سیاہ مرچ کے ساتھ زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے جس سے خشک کھانسی ختم ہو تی ہے۔

معدے کے درد میں بھی شلغم کی سبزی کا استعمال مفید ہےکیونکہ یہ جلدی ہضم ہو جاتا ہے۔ شلغم ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے بھی مفید سبزی ہے۔ پسا ہوا کالا زیرہ اور نوشادر شلغم کی سلاد پر ڈال کر کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment