Saturday, 16 March 2013

From The Hell... جہنم ســے

Posted by Unknown on 22:18 with No comments

ایک سیاسی لیڈر کے ہاتھ میں شام کا اخبار تھا کہ اچانک اُس کی نظر اپنی موت کی خبر پر پڑی وہ غصے سے پاگل ہو گیا اور فورا اخبار کے ایڈیٹر کو ٹیلی فون کر ڈالا:
"تم ۔۔۔۔ تم لوگ جھوٹے، بے ایمان اور ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ دغا باز ہو۔ میں یہاں زندہ بیٹھا ہوں اور تم لوگوں نے میرے مرنے کی خبر چھاپ دی ہے۔"

اخبار ایڈیٹر چُپ چاپ سیاسی لیڈر کا غصہ سہتا رہا پھر بڑے پرسکون انداز میں بولا:
"اچھا یہ تو بتائیے کہ اس وقت آپ بول کہاں سے رہے ہیں؟"

"جہنم ســے" ۔۔۔۔ سیاسی لیڈر نے غیظ و غضب کے عالم میں جواب دیا۔

"پھر تو جناب ہماری تصدیق آپ نے خود کر دی۔" ۔۔۔۔۔ایڈیٹر نے یہ کہہ کر ریسیور رکھ دیا۔

0 comments:

Post a Comment