Saturday 23 March 2013

Hazrat Khadija R.A Ki Shaan Mubarika

Posted by Unknown on 07:33 with No comments
 حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی شان مبارکہ

جامع ترمذی شریف میں روایت ہے ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے وصال کے بعد سب سے زیادہ آپ کا ذکر خیر فرماتے اور بکری ذبح فرماتے تو آپ کی سہیلیوں کو ضرور عنایت فرماتے۔(ترمذی شریف ج2ص22)

صحیح بخاری ومسلم میں حدیث مبارک ہے ،حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (حضرت)مریم(علیہا السلام ) اپنے زمانے کی سب سے بہترین عورت ہیں اور (حضرت )خدیجہ (رضی اللہ عنہا ) اپنے زمانے کی سب سے بہترین خاتون ہیں۔

ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا خواتین میں سب سے پہلے ایمان لائیں ۔ اعلانِ نبوت کے بعد ہر طرف مخالفت کی لہر اٹھی تو آپ مونس حیات بن کر تسکین خاطر کا سبب بنیں ۔

نکاح کے وقت آپ کی عمر مبارک چالیس 40، سال تھی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عمرشریف 25، سال-

حضورپاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے آپ کی زندگی میں دوسرا عقد نہیں فرمایا ۔

0 comments:

Post a Comment