کیا صرف زبان سے کلمہ پڑھ کر آدمی مسلمان ہو جاتا ہے؟
نری کلمہ گوئی یعنی صرف زبان سے کلمہ پڑھ لینے سے آدمی مسلمان نہیں ہو
سکتا۔ مسلمان وہ ہے جو زبان سے اقرار کے ساتھ ساتھ سچے دل سے ان تمام باتوں
کی تصدیق کرے جو ضروریات دین سے ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر بات
میں سچا جانے اور اس کے کسی قول یا فعل سے اللہ و رسول کا انکار یا توہین
نہ پائی جائے۔
گونگے آدمی کا مسلمان ہونا
گونگا آدمی کہ زبان سے انکار نہیں کر سکتا اس کے مسلمان ہونے کے لیے صرف
اتناہی کافی ہے کہ وہ اشارہ سے یہ ظاہر کر دے کہ سوائے اللہ کے کوئی عبادت
کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے خاص بندے اور رسول ہیں اور
اسلام میں جو کچھ ہے وہ صحیح اور حق ہے۔
0 comments:
Post a Comment