Monday, 11 March 2013

Kaabe ki Ronaq Kaabe ka Manzar

Posted by Unknown on 00:46 with No comments

 کعبے کی رونق

کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر

دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر اللہ اکبر اللہ اکبر

حیرت سے خود کو کبھی دیکھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کبھی میں حرم کو

لایا کہاں مجھ کو میرا مقدر اللہ اکبر اللہ اکبر

حمد خدا سے تر ہیں زبانیں کانوں میں رس گھولتی ہیں اذانیں

بس اک صدا آ رہی ہے برابر اللہ اکبر اللہ اکبر

مانگی ہیں میں نے جتنی دعائیں منظور ہوں گی مقبول ہو گی

میزاب رحمت ہے میرے سر پر اللہ اکبر اللہ اکبر

یاد آ گئیں جب اپنی خطائیں اشکوں میں دھلنے لگی التجائیں

رویا غلاف کعبہ پکڑ کر اللہ اکبر اللہ اکبر

اپنی عطا سے بلوا لیا ہے مجھ پر کرم میرے رب نے کیا ہے

پہنچا ہوں پھر سے حطیم کے اندر اللہ اکبر اللہ اکبر

قطرے کو جیسے سمندر سمیٹے مجھ کو مطاف اپنے اندر سمیٹے

جیسے سمیٹے آغوش مادر اللہ اکبر اللہ اکبر

باب کرم پر آئے ہوئے ہیں پھر ملتزم پر آئے ہوئے ہیں

اے سچے داتا تیرے گداگر اللہ اکبر اللہ اکبر

بھیجا ہے جنت سے تجھ کو خدا نے چوما ہے تجھ کو خود مصطفٰی نے

اے حجر اسود تیرا مقدر اللہ اکبر اللہ اکبر

جس پر نبی ؑ کے قدم کو سجایا اپنی نشانی کہ کے بتایا

محفوظ رکھا رب نے وہ پتھر اللہ اکبر اللہ اکبر

دیکھا صفا بھی مروہ بھی دیکھا رب کے کرم کا جلوہ بھی دیکھا

دیکھا رواں اک سروں کا سمندر اللہ اکبر اللہ اکبر

تیرے کرم کی کیا بات مولٰی تیرے حرم کی کیا بات مولٰی

تا عمر کر دے آنا مقدر اللہ اکبر اللہ اکبر

کعبے کے اوپر سے جاتے نہیں ہیں کس کو ادب یہ سکھاتے نہیں ہیں

کتنے مؤدب ہیں یہ کبوتر اللہ اکبر اللہ اکبر

مولٰی سبھی اور کیا چاہتا ہے بس مغفرت کی عطا چاہتا ہے 

بخشش کے طالب پے اپنا کرم کر اللہ اکبر اللہ اکبر

0 comments:

Post a Comment