کبھی ان کی خدمت میں جا کے تودیکھو
کبھی ان کی خدمت میں جا کے تودیکھو
در مصطفی کھٹکھٹاکے تو دیکھو
جوابِ صدا تم کو فوراًملے گا
انہیں صدقِ دل سے بلاکے تودیکھو
وہ چاہیں تولمحوں میں بگڑی بنادیں
ادب سے انہیں کچھ بتاکے تودیکھو
دعاخالی لوٹے یہ ممکن نہیں ہے
دعاکے لیئے ہاتھ اٹھاکے تودیکھو
وہ ہیں غم نصیبوں کا واحد سہارا
انہیں اپنادکھڑا سناکے تودیکھو
وہ آنسو کسی کے نہیں دیکھ سکتے
ندامت سے آنسو بہاکے تو دیکھو
چھپالیں گے تم کو وہ کملی میں اپنی
انہیں فرد عصیاں دکھاکے تو دیکھو
تڑپ کر لپٹ جاؤقدموں سے ان کے
میرامشورہ آزماکے تو دیکھو
اندھیرابہت دور بھاگے گا تم سے
چراغِ عقیدت جلاکے تودیکھو
نہ معلوم اقبال ؔ کیاتم کو مل جائے
انہیں نعت اپنی سناکے تودیکھو
0 comments:
Post a Comment