خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمد مصطفی جانیں
خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمد مصطفی جانیں
مقام مصطفی کیاہے محمد کا خدا جانے
صدا کرنا میرے بس میں تھی میں نے تو صدا کر دی
وہ کیا دیں گے میں کیا لوں گا سخی جانے گدا جانے
ڈراتا مجھ تو کیوں ہے عذاب قبر سے واعظ
وہاں سرکار آئیں گے خطا جانے عطا جانے
کہا جبرئیل ؑ نے سدرہ تلک میری رسائی تھی
ہیں کتنی منزلیں آگے ،نبی جانیں خدا جانے
مدینے حاضری کی مانگتے رہنا دعا یارو
اثر ہو گا نہیں ہو گا نبی جانیں دعا جانے
مجھے تو سرخرو ہونا ہے آقا کی نگاہوں میں
زمانے کا ہے کیا ناصرؔ بھلا جانے برا جانے
0 comments:
Post a Comment