لکشمی کا کَٹا کَٹ
اجزاء
بکرے کا دل ایک پاؤ
بکرے کا گردہ ایک پاؤ
بکرے کی کلیجی ایک پاؤ
بکرے کا مغز ایک عدد
دہی دو کپ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
گھی آدھا کپ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
ہلدی ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ
(سوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (بُھنا اور کُٹا ہوا
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ (بُھنا اور کُٹا ہوا
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ادرک کا پانی دو کھانے کے چمچ
(لال مرچ دو کھانے کے چمچ (کُٹی ہوئی
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب
1-
پہلے کلیجی، دل اور گردوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
2-
2-
اب ان پر ادرک کا پانی لگا کر دس سے پندرہ منٹ رکھیں پھر دھو کر ایک طرف رکھ دیں۔
3-
3-
پھر ایک پتیلی میں دو کپ پانی اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر اُبالیں۔
4-
4-
اس کے بعد مغز ڈال کر چار سے پانچ منٹ اُبالیں اور چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔
5-
5-
گھی کو توے پر ڈال کر اس میں ادرک لہسن پیسٹ، گردے، کلیجی، دل اور دہی ڈال کر مکس کریں۔
6-
6-
اور پھر کچھ دیر ڈھانپ کر پکنے کےلئے چھوڑ دیں۔
7-
7-
جب دل، گردے اور کلیجی گَل جائیں تو ان میں زیرہ، کُٹی لال مرچ، کُٹی کالی مرچ، سوکھا دھنیا، نمک، ہلدی اور ہری مرچ ڈال کر بھونیں۔
8-
8-
پھر اس میں ہرا دھنیا، قصوری میتھی اور مغز ڈال کر مکس کریں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں اور ڈش میں نکال کر سرو کریں۔
0 comments:
Post a Comment