Monday, 4 March 2013

Lemon's Benefits

Posted by Unknown on 23:35 with No comments

لیموں اور افزائش حسن

تیزابی خصوصیت رکھنے کے باعث لیموں جلد کو دوبارہ زندگی عطا کرتا ہے۔ جس سے جلد کم عمر اور تروتازہ نظر آنے لگتی ہے۔ اس میں وٹامن اے-بی اور سی سب پھلوں سے زیادہ مقدار میں ہے جو نہ صرف انسانی نشوونما بلکہ افزائش حسن کے لیے بھی نہایت ضروری ہے۔ جلد کی حفاظت کے لیے لیموں کے چند آزمودہ نسخے حاضر ہیں۔۔۔
  • جن خواتین کی رنگت پہلے گوری ہو اور پھر سانولی ہونے لگے انکو چاہیئے کہ صبح کے وقت آدھا لیموں نیم گرم پانی میں نچوڑ کر ایک چٹکی پہاڑی نمک ڈال کر پی لیں اور بقیہ آدھا لیموں بالائی میں نچوڑ کر رات کو سونے سے پہلے چہرے پر مل لیں۔
  •  عینک لگانے سے جن خواتین کی آنکھوں کے اردگرد حلقے پڑ جاتے ہیں ان کو چاہیئے کہ لیموں کے چھلکے باریک پیس کر نیویا کریم کے ساتھ ملا کر آنکھوں کے حلقوں کے اردگرد لگائیں حلقے دور ہو جائیں گے۔

  • لیموں کا ماسک چہرے کے کیل مہاسوں کو دور کرتا ہے۔ چہرے کو ڈیٹول سوپ سے دھو کر لیموں کے چھلکے پیس کر،گلیسرین میں ملا کے چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں۔ 15 منٹ تک ماسک لگا رہنے دیں۔

  •  بچے کی ولادت کے بعد اکثر خواتین کی جلد پر داغ دھبے پڑ جاتے ہیں۔ یہ داغ جسم میں آئرن اور وٹامن سی کی کمی سے پیدا ہوتے ہیں۔ انکو چاہیئے کہ نہار منہ شہد اور لیموں کو پانی میں ملا کر پیئیں۔ چند روز کے استعمال سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔

  • بعض خواتین کی چہرے کی جلد بڑی چکنی ہوتی ہے۔ وہ میک اپ کرتی ہیں تو تھوڑی دیر بعد چکنائی سارا میک اپ خراب کر دیتی ہے۔ایسی خواتین کو چاہیئے کہ وہ ہفتے میں تین بار کھیرے کے رس میں ایک چمچہ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر اس آمیزے کا ماسک لگائیں۔ منہ دھو کر اسٹریجنٹ لگائیں۔ اس کے بعد فیس پاؤڈر لگائیں نیز ایسی غذا کھائیں جس میں چکنائی کم ہو۔ دن میں ایک بار لیمن کلینزنگ لوشن سے کلینزنگ کرنا بھی مفید ہے۔ ایک لیموں کا رس روزانہ پیئیں۔

 چہرے کی جھائیاں دور کرنے کے لیے لیموں بہترین ہے۔ جھائیاں دور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخے آزمائیں:
  • لیموں ایک چائے کا چمچہ،ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ اور بیسن ایک کھانے کا چمچہ۔ یہ سب ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اور یہ ماسک چہرے پر لگائیں۔یہ عمل ہفتے میں تین بار دہرائیں۔
  • لیموں کا رس،روغنِ بادام اور گلیسرین ہم وزن ملا کر شیشی میں بھر لیں۔ اس لوشن کو صبح سویرے چہرے پر ملتے رہنے سے چہرہ ملائم اور خوبصورت بن جائے گا۔ کیل مہاسے جھائیاں وغیرہ دور ہو جائیں گے۔

  • گہرے رنگ کے داغ دھبوں کے خاتمے کے لیے لیموم،ٹماٹر اور کھیرے کا جوس ہم وزن لے کر اچھی طرح مکس کر لیں اور داغ پر خوب اچھی طرح مالش کریں۔

 رنگت نکھارنے کے لیے لیموں کا ستعمال بہت مفید ہے:
  • لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ،گلیسرین ایک کھانے کا چمچ،گلاب کا عرق ایک چائے کا چمچ،ہائیڈروجن پر آکسائیڈ آدھا چائے کا چمچ اور سہاگہ سفوف شدہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔ ان سب اشیاء کو یک جان کر کے کسی صاف شیشی میں محفوظ کر لیں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں اور صبح منہ دھو لیں۔
  • ایک دن شہد میں لیموں کا رس نچوڑ کر چہرے پر ماسک کریں اور دوسرے دن روغن بادام یا زیتون کے تیل کا مساج کریں۔ یہ عمل ایک ماہ تک جاری رکھیں رنگت صاف ہو جائے گی۔

 لیموں جھریاں ختم کرنے میں بھی مؤثر ہے:
  • شہد ایک کھانے کا چمچہ،لیموں کا رس ایک چائے کا چمچہ،باہم ملا لیں اور شیشی میں محفوظ کر لیں۔ روزانہ رات کو آنکھوں کے گرد اس مکسچر کا مساج کریں۔ یہ مکسچر چہرے کے دوسرے حصوں میں بھی استعمال کریں۔ نہ صرف آنکھوں کے ارد گرد جُھریاں دور ہوں گی بلکہ چہرے کا رنگ بھی فریش نظر آئے گا۔
  • ایک چائے کے چمچ شہد میں ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملائیں اور ماسک کریں۔ ایک ماہ بلاناغہ کرنے سے جھریاں ختم ہو جائیں گی۔

  •  کُھلے ہوئے مسامات کا بہترین علاج یہ ہے کہ لیموں کا رس،دودھ اور ٹماٹر کا جوس تینوں ایک چائے کا چمچہ لے کر اچھی طرح یکجان کر لیں۔ اس آمیزے کو روزانہ دن میں اپنے چہرے پر لگا کر اچھی طرح مساج کریں یہاں تک کہ یہ جلد میں جذب ہو جائے۔

0 comments:

Post a Comment