میری آنکھوں پہ مرتا تھا
میری باتوں پہ ہنستا تھا
نہ جانے شخص تھا کیسا
مجھے کھونے سے ڈرتا تھا
مجھے جب بھی وہ ملتا تھا
یہی ہر بار کہتا تھا
سنو
اگر میں بھول جاؤں تو
اگر میں روٹھ جاؤں تو
کبھی واپس نہ آؤں تو
بُھلا پاؤ گے یہ سب کچھ
یونہی ہنستے رہو گے کیا
یہی باتیں ہیں بس اُس کی
یہی یادیں ہیں بس اُسکی
مجھے بس پتہ ہے اتنا
مجھے وہ پیار کرتا تھا
مجھے کھونے سے ڈرتا تھا
0 comments:
Post a Comment