Monday 11 March 2013

Mujh ko Taiba Mein Bula Lo.

Posted by Unknown on 01:12 with No comments

  مجھ کو طیبہ میں بلا لو

مجھ کو طیبہ میں بلا لو شاہ زمنی
شاہ زمنی آقامکی مدنی 
دل کی حسرت یہ نکالو شاہ زمنی
شاہ زمنی آقامکی مدنی

نگر نگر اور ڈگر ڈگر پھرتا ہوں مارا مارا 
مجھ دکھیا کا اس دنیا میں کوئی نہیں سہارا 
تم ہی سینے سے لگا لو شاہ زمنی
شاہ زمنی آقامکی مدنی

جو بھی پہنچا تیرے در پر لوٹا کبھی نہ خالی
ہر منگتے کی جھولی تم نے رحمت سے بھر ڈالی 
تم ہو ایسے ہی دیالو شاہ زمنی
شاہ زمنی آقامکی مدنی

تیری زیارت کے ہیں طالب کر دو دور یہ دوری
ہمیں دکھا دو اپنا جلوہ حسرت ہو یہ پوری
چہرہ نورانی دکھا دو شاہ زمنی
شاہ زمنی آقامکی مدنی

روتے روتے عمر گزاری ملن کی شام نہ آئی
کیا میرے آقا آپ کو میری ادا پسند نہ آئی
پھر کیوں تم نے دیر لگائی شاہ زمنی
شاہ زمنی آقامکی مدنی

ہریالے گنبد کامنظر جنت سے ہے پیارا
کعبے کا کعبہ ہے روزہ پیارے نبی تمہارا
جالی روزے کی دکھا دو شاہ زمنی
شاہ زمنی آقامکی مدنی

0 comments:

Post a Comment