Sunday 3 March 2013


کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے ملک میں گیس کی کمی کے سبب پوائنٹس شٹل کوڈیزل سے سی این جی ایندھن پرمنتقل کرنے کامنصو بہ ختم کردیا۔
جبکہ بسوں کے ماہانہ کرایے میں 25فیصداضافہ کردیاہے، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بسوں کوڈیزل سے سی این جی پرمنتقل کرنے کامنصوبہ کچھ ماہ قبل مالی خسارے پرقابوپانے اوراخراجات میں کمی کے سبب شروع کیاگیاتھا جس کے تحت 19پوائنٹس بسوں میں سے 1بس کوسی این جی ایندھن پرمنتقل کردیاگیاتھا تاہم شہرمیں ہفتہ میں کئی روز سی این جی گیس کی بندش اورگیس نہ ملنے کے باعث منصوبے کوختم کردیاگیاہے اور یونیورسٹی نے اپنی باقی تمام بسیں ڈیزل پرہی چلانے کا فیصلہ کیاہے، دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے پوائنٹس شٹل میں سفرکرنے والے طلبہ وطالبات اوراساتذہ وعملے کے لیے ماہانہ سفری کارڈکے چارجز میں بھی 25 فیصد اضافہ کردیاہے۔
4
اضافے کے بعد ماہانہ بنیادوں پر استعمال ہونے والے اس سفری کارڈ کے نئے چارجز 500 روپے کردیے گئے ہیں جومارچ سے قابل عمل ہونگے، اس سے قبل سفری کارڈکے چارجز 400روپے ماہانہ مقررتھے، این ای ڈی یونیورسٹی کے کنٹرولرسروسزوصی الدین نے بتایاکہ ایچ ای سی کی جانب سے گرانٹ نہ ملنے اورمہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد سفری کارڈ کے چارجز میں اضافہ ناگزیرہوگیاتھا،انھوں نے بتایاکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایندھن کی بچت کیلیے شہرکے مختلف علاقوں میں جانے والی بسوں کوواپس نہیں بلاتی اوربلدیہ ٹائون (نیول کالونی) اوراسٹیل ٹائون سمیت3مقامات پر یونیورسٹی کی بسیں شام کوانھیں علاقوں میں کھڑی کردی جاتی ہیں، یہ بسیں یونیورسٹی واپس نہیں آتی بلکہ اگلے روز صبح کو متعلقہ علاقوں سے طلبا کولیکریونیورسٹی پہنچتی ہیں جس سے یونیورسٹی کوڈیزل کی خاطرخواہ بچت ہورہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment