ڈرائونی فلمیں وزن گھٹانے میں معاون
لندن:اب موٹے افراد کواسمارٹ بننے کے لیے ڈائٹنگ یا ورزش کی ضرورت نہیں،صرف ڈرؤنی فلمیں دیکھا ہوں گی۔
برطانوی یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خوفناک فلمیں دیکھنے سے انسان کے جسم کی چربی پگھلتی ہے۔
ڈیڑھ گھنٹے دورانیہ کی فلم دیکھنے سے113کیوریز استعمال ہوتی ہیں،اتنی کیلوریز جلانے کے لیے ایک اوسط عمر کے آدمی کو30 منٹ تک چہل قدمی کرنا پڑتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو فلم جتنی ذیادہ ڈراؤنی ہوگی اس کے دیکھنے سے دل ودماغ میں اتنا ہی ذیادہ خوف بیٹھے گا اس کی چربی اتنی ہی ذیادا پگھلے گی۔
ماہرین صحت اس بات سے تو متفق ہیں کہ خوف سے انسان کی چربی پگھلتی ہے لیکن وہ ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کی صلاح نہیں دیتے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ڈراؤنی فلمیں دیکھ کر وزن کم کرنے سے بہتر ہے کہ جسمانی ورزش کو معمول بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کو متوازن رکھا جاۓ،ڈراؤنی فلمیں نفسیاتی مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment