Monday 11 March 2013


ایک شخص نے اپنا گھوڑا گھر کے دروازے کے باہر باندھا ہوا تھا۔
جو کوئی بھی وہاں سے گزرتا گھوڑے کو کچھ نہ کچھ کھانے کے لئے ضرور ڈال دیتا۔
اس ڈر سے کہ کہیں گھوڑا بیمار نہ ہو جائے مالک نے ایک بورڈ لگوا دیا جس پر لکھا تھا :
برائے مہربانی! گھوڑے کو کچھ کھانے کو نہ دیں۔ دستخط مالک
لوگوں نے چیزیں ڈالنا بند کردیں
چند دنوں بعد مالک نے دیکھا کہ ایک دوسرا بورڈ پہلے بورڈ کے قریب لگا ہوا تھا جس پر لکھا تھا:
ساتھ والے بورڈ پر بالکل دھیان نہ دیں۔ دستخط گھوڑا ۔

0 comments:

Post a Comment