Monday, 18 March 2013

Special Cake...اسپیشل کیک

Posted by Unknown on 01:01 with No comments

اسپیشل کیک

اجزاء
میدہ ایک سو پچھتر گرام

دودھ ایک کھانے کا چمچ

مارجرین سو گرام

کیسٹر شوگر سو گرام

انڈے دو عدد

بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

نمک چٹکی بھر

*
چیریز ایک سو پچاس گرام ٹِن

مکھن گریس کے لئے حسبِ ضرورت

ترکیب
1.
اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔

2.
پندرہ سینٹی میٹر (چھ انچ) کا کیک ٹِن مکھن سے گریس کرلیں۔

3.
ٹِن کے بَیس کے سائز کے مطابق دو گریس پروف پیپر دائروں میں کاٹ لیں۔

4.ایک پیپر ٹِن میں بچھا کر مکھن سے گریس کرلیں۔

5.
ٹِن کے اطراف میں بھی پیپر لگا دیں۔

6.
پیالے میں مارجرین ڈال کر بیٹر سے پھینٹ لیں۔

7.
کریم جیسا ٹیکسچر بن جائے تو کیسٹر شوگر ملا کر مزید بیٹ کریں۔

8.
انڈوں کو علیحدہ پھینٹ کر آہستہ آہستہ اس مکسچر میں شامل کرلیں۔

9.
میدہ، نمک اور بیکنگ پاؤڈر چھان لیں۔

10.
چیریز کو درمیان سے کاٹ لیں پھر انہیں میدہ میں ملا دیں اور احتیاط سے اس مکسچر کو دودھ اور مارجرین والے مکسچر میں شامل کریں۔

11.
کیک کے مکسچر کو کیک ٹِن میں ڈال دیں، اوپر کی سطح سے برابر کرکے پہلے سے گرم اوون میں تقریباً ایک گھنٹہ بیک کریں۔

12.
خصوصی چیری کیک کو عید کے موقع پر چائے کے ساتھ پیش کریں۔

نوٹ: چیری کیک کا ذائقہ بڑھانے کےلئے فریش کریم اور چیریز سے ٹوپنگ کی جاسکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment