Saturday, 2 March 2013

خصائصِ مصطفےٰ میں سے اہم فضائل و کمالات
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ان خاص فضائل و کمالات کو پوری وسعت کے ست کس کی مجال اور کس میں طاقت ہے کہ بیان کرسکے، ان کا رب کریم ان کا چاہنے والا، ان کی رضا کا طالب جل جلا لہ و عم نوالہ ہی اپنے حبیب کی خصوصیات کا جاننے والاہے۔ ہمارا تو اعتقاد یہ ہے کہ ہر کمال ہر فضل و خوبی میں، انہیں تمام انبیاء ومرسلین پر فضیلتِ تامہ حاصل ہے کہ جو کسی کو ملا وہ سب انہیں سے ملا اور جو انہیں ملا وہ کسی کو نہ ملا۔
آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری
بلکہ انصافاً جو کسی کو ملا آخرکس سے ملا؟ کس کے ہاتھ سے ملا؟ کس کے طفیل میں ملا؟ اسی منبعِ ہر فضل و کرم ، باعثِ ایجادِ عالم سے۔

0 comments:

Post a Comment