Tuesday 12 March 2013


ملازمت مستقل کرنے پر واہ فیکٹری میں جاری ملازمین کا دھرنا ختم
واہ … 
پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ملازمین کا تین روز سے جاری احتجاجی دھرنا رنگ لے آیا ، وزیر اعظم نے مستقل اور اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔پی او ایف کے احتجاجی ملازمین کے 5 رکنی وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد کی جناح ایونیو پر تین روز سے دھرنا دیے بیٹھے ملازمین کو خوش خبری سنائی کہ ان کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے پی او ایف واہ کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے معاملہ متعلقہ بورڈ کو بھجوانے کا حکم دیا ہے جبکہ دیگرملازمین کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔ ملازمین کے ڈینجرالاوٴنس ، ٹول میکنگ الاوٴنس میں اضافے ،میڈیکل الاوٴنس دینے اور ہاوٴسنگ اسکیم کا مطالبہ بھی تسلیم کر لیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد پی او ایف کے ملازمین نے تین روز سے جاری احتجاج ختم کردیا۔

0 comments:

Post a Comment