حضورصلی اللہ علیہ وسلم تمام عمر کہاں رہے؟
دس برس تک برابر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عرب کے قبیلوں میں اعلان کے
ساتھ اسلام کی تبلیغ مکہ میں رہتے ہوئے فرماتے رہے اور خداوند عالم کو یہ
منظور تھا کہ اسلام کی اشاعت اور ترقی مدینہ میں ہو تو اس نے چند آدمی
مدینہ طیبہ سے آپ کی خدمت میں بھیج دئیے۔ یہ لوگ مسلمان ہو کر مدینہ واپس
آئے اور مدینہ کے گھر گھر میں اسلام کا چرچا ہونے لگا اور اسلام کے سب سے
پہلے مدرسہ کی بنیاد مدینہ طیبہ میں پڑگئی۔ آہستہ آہستہ مکہ کے مسلمانوں نے
بھی مکہ معظمہ چھوڑ کر مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت کی اور پھر تمام عمر شریف
وہیں گزاری مدینہ ہی میں آپ کا وصال شریف ہوا اور یہیں آپ کا روضئہ مبارکہ
ہے جس پر کروڑوں مسلمانوں کی جانیں نثار ہیں۔ آپ درحقیقت زندہ ہیں اور
روضئہ مبارک میں آرام فرما رہے ہیں۔ ظاہراً آپ نے(63) تریسٹھ سال کی عمر
شریف پائی۔
0 comments:
Post a Comment