اسلام
آباد…بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا
ہے ۔سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سابق صدر کو عدالت میں پیش نہیں کیا
گیا۔گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے بے نظیر قتل کیس میں ملزم پرویز مشرف کا
تیس اپریل تک جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا اور انہیں آج دوبارہ پیش کیا جانا
تھا ۔تاہم سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انہیں آج عدالت میں لائے بغیر چودہ
روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سب جیل بھیج دیا گیا، پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری
ذوالفقار نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مشرف کو سب جیل ہی
میں رکھنے کی استدعا کی ہے۔سابق صدر کے خلاف اہم شواہد موجود ہیں۔چارروزہ
جسمانی ریمانڈ کے دوران جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم نے بے نظیر قتل کیس سے متعلق
مشرف سے تفتیش کی۔
Tuesday, 30 April 2013
بینظیر قتل کیس : مشرف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
Posted by Unknown on 00:52 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment