سمر انٹرن شپ پروگرام (ایس آئی پی) 2012ء کی کامیابی کے بعد یوفون اب
2013ء کے لیے بھی ویسے ہی انٹرن شپ پروگرام کا اجراء کر رہا ہے۔
یوفون کا سمر انٹرن شپ پروگرام برائے 2013ء ملک بھر میں کیمپس مہمات کے
ساتھ اپریل میں شروع ہوگا جس کے دوران طلباء ایک ٹیسٹ دے کر حتمی انتخاب کے
لیے انٹرویو دیں گے۔
کیمپس مہمات شہروں کی تمام بڑی جامعات میں منعقد ہوں گی جن میں اسلام آباد، صوابی، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔
انٹرن شپ کے لیے بیچلر پروگرام (چھٹے یا ساتویں سیمسٹر) یا ماسٹرز
پروگرام کا طالب علم ہونا ضروری ہے؛ جس میں وہ کم از کم 2.5 سی جی پی اے کا
حامل ہو اور اس وقت کسی ادارے کا ملازم بھی نہ ہو اور کام کرنے کا 3 سے چھ
ماہ سے زیادہ کا تجربہ بھی نہ رکھتا ہو۔
سمر انٹرن شپ پروگرام پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو ایک پیشہ ورانہ و
متحرک ماحول میں کام کرنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ پروگرام انڈسٹری کے
بہترین تجربات سے حاصل کردہ کامیابی سے بنایا گیا ہے، جبکہ اس میں یوفون
کی مہارت کا بھی کچھ حصہ ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے منتخب ہونے والے انٹرنز
کو 6 سے 8 ہفتے کے عرصے کے لیے حقیقی منصوبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار
کا موقع ملے گا۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد منتخب طلباء کو ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی
رحجانات سے روشناس کرانا ہے، اور ساتھ ساتھ تیزی سے پنپتے ہوئے ٹیلی کام
سیکٹر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرانا بھی ہے۔ انٹرنز کی حتمی فہرست آن لائن
امتحانوں، اہلیت کی بنیاد پر اسکریننگ اور پینل انٹرویوز کے بعد تیار کی
جائے گی۔
منصوبے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل مینیجر ہیومن ریسورسز سید
ذوالفقار علی زیدی نے کہا کہ “سمر انٹرن شپ پروگرام باصلاحیت افراد کو تلاش
کرنے اور ان کی تربیت کے علاوہ کچھ نہیں۔ ہمارے چند گزشتہ انٹرنز اپنی
انٹرنشپس اور تعلیم کی تکمیل کے بعد اب یوفون میں کل وقتی ملازم ہیں اور
مالیات، کمرشل اور ٹیکنیکل سیکٹرز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ یہ
ہمارے کاروباری فلسفے سے بھی میل کھاتا ہے، یعنی جب ہم کہتے ہیں”تم ہی تو
ہو” تو اس کا مطلب ہے۔ چاہے وہ ہمارے قابل قدر صارفین ہوں، ہمارے محنتی
ملازمین یا ہمارے ممکنہ ملازم، ہمارا ماننا ہے کہ ان کی بہتری اور اطمینان
کمپنی کی حیثیت سے ہماری ترقی کے لیے ضروری ہے۔”
یوفون میں تیار کیا گیا انٹرن مینجمنٹ کا پورا نظام نہ صرف ان انٹرنز
کی رہنمائی اور ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیے نہیں بلکہ اس کا مقصد
اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کی نشاندہی کرنا بھی ہے جن کی سمر انٹرن شپ
پروگرام کی تکمیل کے بعد کمپنی میں ملازمت پر غور کیا جا سکتا ہے۔
انٹرن شپ پروگرام اس امر کو یقینی بنانے کے لیے عرق ریزی سے تیار کیا
گیا ہے تاکہ طلبہ کو اپنے کیریئرز میں آگے بڑھنے کے لیے زود اثر؛ عملی
تربیت اور مہارت میں بہتری کی جا سکے۔ آر ایف کے پی آئی اینالسس، فنانشل
سروسز اور ماس مارکیٹ سیگمنٹ، سوشل نیٹ ورکنگ اور آن لائن پروفائل مینجمنٹ،
اور پروسس آٹومیشن برائے پی ایم او وہ چند شعبے ہیں جہاں انٹرنز کو کام
کرنے کا موقع ملے گا۔
یوفون ملک کے چند اداروں میں سے ایک ہے جو پاکستان کے بڑے انٹرن شپ
پروگرامز رکھتے ہیں۔ اپنی عملی پیشرفت کے علاوہ سمر انٹرن شپ پروگرام طلبہ
کو اپنے سپروائزرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کو بھی یقینی بناتا ہے جو اس
تعلق کی حیثیت سے ان کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment