رواں سال کے اوائل میں یوفون کی جانب سے جاری کردہ “شاہکار آفر 2013ء”
جیتنے والے بیس خوش نصیبوں کو منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران قومی
ذرائع ابلاغ کے سامنے آنے کا موقع دیا گیا، جس کے ذریعے ظاہر ہوا کہ قسمت
کی دیوی کن افراد پر مہربان رہی۔
یوفون کے یہ خوش قسمت صارفین جن میں سے ہر ایک نے ٹویوٹا کرولا جیتی درج ذیل ہیں:
- عبد الستار، کراچی
- محمد خلیل جمیل، میرپور
- محمد اسحاق نعیم، احمد پور سیال
- محمد طارق، بھکر
- محمد صدیق، ٹیکسلا
- محمد عمران، ساہیوال
- محمد طارق، اوکاڑہ
- شہزاد انجم، لاہور
- محمد اصغر، قصور
- کاشف اقبال، حیدرآباد
- شاہد اختر، قصور
- محمد بوٹا، نشترآباد
- نور القمر، صوابی
- راشدہ کوثر، کراچی
- محمد حسن طارق، لاہور
- شفیق الرحمٰن، بہاولنگر
- شاہد مقبول، لاہور
- محمد ناصر، گوجرانوالہ
- عبد الستار، شیخوپورہ
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمرشل آفیسر یوفون سلمان واسع نے
کہا کہ “یوفون اپنے صارفین کے لیے پرکشش اور اہمیت کی حامل پروموشنل آفرز
پیش کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔ ماضی میں گزشتہ دو یوفون شاہکار آفرز
کے ذریعے 30 صارفین کو انعامات دیے گئے۔ یوفون نے اپنی شاہکار آفر کے
ذریعے مختلف طریقوں سے لوگوں کی زندگیوں کو بدل رہا ہے اور دو سالوں میں 50
فاتحین اس کی حقیقی مثال ہیں۔”
واسع نے مزید کہا کہ “آج ہم 20 خوش نصیب یوفون صارفین کو بالکل نئی
ٹویوٹا کرولا دے رہے ہیں، گاڑی ایک بنیادی ضرورت ہے لیکن زیادہ تر لوگ اس
کی حیثیت نہیں رکھتے۔ یوفون اس اسکیم کے ذریعے اپنے صارفین میں ایک قابل
اعتماد انعامی اسکیم بن چکا ہے جس پر پاکستان میں ہر جگہ بھروسہ کیا جاتا
ہے۔”
انہوں نے جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قصور سے تعلق رکھنے والے ایک فاتح نے چم چم کرتی نئی کار جیتنے پر اپنی
خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یوفون کی اس شاندار آفر نے میری زندگی بدل
دی۔ میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور ہم ایسی خوبصورت گاڑی
خریدنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے لیکن یوفون نے میرے خواب کو حقیقت کا روپ
دیا۔ میں لوگوں کو اپنی قسمت آزمانے کا کہوں گا کہ وہ مستقبل میں یوفون کی
‘شاہکار’ جیسی آفرز میں ضرورت شرکت کریں۔”
یہ آفر 7 فروری سے 31 مارچ 2013ء تک جاری رہی۔ قرعہ اندازی میں حصہ لینے
کے لیے صارفین پر لازم تھا کہ وہ نئی یوفون سم خرید کر، یا موجودہ یوفون
کنکشن کو استعمال کر کے یا یوفون پر اپنا نیٹ ورک پورٹ کروا کر 31 مارچ
2013ء سے قبل کم از کم 300 روپے کا بیلنس استعمال کریں۔ 300 روپے کے کم از
کم بیلنس استعمال انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے نئی ٹویوٹا کرولا جیتنے کا
موقع دے گا؛ دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین نے جتنا زیادہ بیلنس استعمال کیا ان
کے جیتنے کے مواقع اتنے بڑھے۔
اس آفر کو پاکستان بھر میں یوفون کے قابل قدر صارفین کے لیے ڈیزائن کیا
گیا تھا اور قرعہ اندازی کے بعد جیتنے والے پاکستان بھر کے مختلف علاقوں
اور معاشر ےکے مختلف طبقات کی نمائندگی کرنے والے نکلے۔ اس قرعہ اندازی نے
چھوٹے قصبوں اور شہروں میں رہنے والے افراد کے درمیان شماریاتی خلا کو کم
کیا ہے۔ کاریں جیتنے والے بیشتر افراد چھوٹے شہروں سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں
معیار زندگی کو بہتر بنانے کے امکانات مقابلتاً کم ہوتے ہیں۔ قرعہ اندازی
کے نتیجے نے ظاہر کیا کہ یوفون کے ہوتے ہوئے کہیں بھی رہنے والا شخص جیت
سکتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment