Saturday, 20 April 2013


کراچی…کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔رات گئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مزید دو افراد کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔ گارڈن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ بنارس پل کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا ۔لانڈھی میں بھی ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment