کراچی....لیاری
کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران گینگ وار کے
3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے جاری کارروائی
کے دوران ان ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران گرفتار کئے جانے
والے ملزمان درجنوں سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رینجرز ذرائع کے
مطابق ملزمان کے قبضے سے آر پی جی سیون ، ایس ایم جی ، بلٹ پروف جیکٹس اور
واکی ٹاکی سیٹس برآمدہوئے ہیں۔ جبکہ چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں
گولیاں اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے.
Saturday, 20 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment