گزشتہ سال ہم نے سام سنگ کے ایک پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرے گلیکسی کیمرہ
کے بارے میں سنا تھا جو ٹچ وِز یو آئی کے ساتھ ایک کسٹمائزڈ اینڈرائیڈ 4.1
چلاتا ہے۔ کیمرے کا واحد ومسئلہ یہ ہے کہ اسکا صرف 3جی/4جی ورژن دستیاب ہے
جس کا مطلب ہے زیادہ قیمت، کم بیٹری لائف اور دنیا کے بیشتر علاقوں میں
ناقابل استعمال ہونا۔
یہ مسائل اب کیمرے کے وائی فائی ورژن کے ساتھ حل ہونے جا رہے ہیں جو
رواں ماہ دستیاب ہوگا۔ یہ کیمرہ 449 ڈالرز کا ہوگا جو بہرحال 4 جی ورژن کی
قیمت 499 سے بہت زیادہ کم نہیں، لیکن پھر بھی یہ کچھ فوائد کا حامل ہے۔
یہ کیمرہ رواں سال دنیا بھر میں جاری ہوگا۔
اگر آپ بھول گئے ہیں تو بتاتے چلے کہ گلیکسی کیمرہ 4.8 انچ کی ایچ ڈی
اسکرین، 16 میگا پکسل کیمرے مع زینون فلیش، مکمل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ،
کویڈ کور پروسیسر اور 1 جی بی ریم کے ساتھ آتا ہے۔ آج کے پوائنٹ اینڈ شوٹ
کیمروں کے معیارات کے حساب سے بہرحال یہ بہت بڑا ہے اس کی پیمائش 128.7 ضرب
70.8 ضرب 19.1 ملی میٹر ہے اور آپ اسی سائز میں ایک بہتر ڈی ایس ایل آر
خرید سکتے ہیں جو سام سنگ کی پروڈکٹ کی خصوصیات کے بغیر اچھی قیمت ر ملے گا
لیکن اگر آپ لازماً اینڈرائیڈ چاہتے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہترین ہے۔
گلیکسی کیمرہ تقریباً 40 ہزار پاکستانی روپے کی قیمت میں با آسانی آن لائن خریدا جا سکتا ہے۔
اس گیجٹ کی خصوصیات درج ذیل ہیں:
- 16.3 میگاپکسل کا کیمرہ مع پاپ-اپ زینون فلیش
- 21 ایکس آپٹیکل زوم اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن
- مکمل ایچ ڈی 1080 پکسل وڈیو ریکارڈنگ 3 فریم فی سیکنڈ، 720 پکسل وڈیو 30 یا 60 فریم فی سیکنڈ
- اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین مع ٹچ وز یو آئی
- 19.1 ملی میٹر موٹائی،300 گرام وزن
- 4.8 انچ ایچ ڈی اسکرین ڈسپلے مع کورننگ گوریلا گلاس 2
- 1.4 گیگاہرٹز کیڈکور کورٹیکس اے 9 پروسیسر
- 1 جی بی ریم مع 4 جی بی اسٹوریج، جس میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے
- 3جی سم کارڈ سلاٹ برائے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس (البتہ کالز نہیں کی جا سکتیں)
- 1650 ایم اے ایچ بیٹری
- وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، بلوٹوتھ 4.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0
- سفید، سیاہ، گلابی اور نارنجی رنگوں میں دستیاب
0 comments:
Post a Comment