Wednesday, 17 April 2013

روسی انوسٹمنٹ فرم آلتیمو 1.8 ارب امریکی ڈالرز میں موبی لنک کے پیرنٹ گروپ اوریسکوم ٹیلی کام کے 48.08 فیصد حصص خریدنے کا ٹینڈر تیار کر لیا ہے اور ان نرخوں پر اوریسکوم ٹیلی کام کی کل مالیت صرف 3.67 ارب ڈالرز لگائی ہے۔
آلتیمو نے یہ پیشکش اوریسکوم کے چھوٹے اسٹیک ہولڈرز کے سامنے رکھی ہے، جن میں سے بیشتر مصر کی اسٹاک ایکسچینج یا لندن میں عالمی ڈیپازیٹری رسیدوں کے ذریعے حصص کے مالک ہیں۔
واضح رہے کہ اوریسکوم ٹیلی کام کے 51.9 فیصد حصص پہلے ہی ومپل کام کے پاس ہیں، جس کے اپنےبیشتر حصص (47.9 فیصد) آلتیمو کے پاس ہیں ۔ (مندرجہ ذیل گراف دیکھیں)

ومپل کام پہلے اشارہ دے چکا تھا کہ وہ ٹینڈر کا حصہ بن سکتا ہے، البتہ گزشتہ روز اس نے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے میں فریق نہیں بنے گا۔
میخائل فریدمین کا آلتیمو نے یہ پیشکش حصص یافتگان کو قائل کر کے کی ہے کہ وہ اس پرکشش موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی سرمایہ کاری کا نقل پھل حاصل کر سکتے ہیں اور وہ بھی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں تاریخی تجارتی سطح پر اہم پریمیم حاصل کر کے۔
البتہ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ پیشکش اوریسکوم ٹیلی کام کی کم قیمت لگا رہی ہے۔
کم از کم 26.2 فیصد چھوٹے حصص یافتگان کو لازماً آلتیمو کی پیشکش قبول کرنا ہوگی اور یوں یہ فیصلہ آلتیمو کو براہ راست کمپنی کے حصص کاکنٹرول دے دے گا۔
اوریسکوم نے کہاکہ وہ اس ٹینڈر پیشکش کا جائزہ لینے کے لیے مشیر مقرر کرے گا؛ جو 15 ایام میں اپنی رائے ظاہر کرے گا۔
بذریعہ ٹوٹل ٹیلی کام،رائٹرز

0 comments:

Post a Comment