حال ہی میں یوفون کے تعاون سے پاکستان میں گلیکسی ایس 4 جاری کیا گیا ہے اور مزید حیرت انگیز چیزیں ابھی راستے میں ہیں۔ دبئی میں گلیکسی ایس 4 کی لانچنگ تقریب میں سوال جواب کے دوران سام سنگ گلف کے صدر،ینگ سو کم نے بتایا کہ گلیکسی ایس 4 کا پانی اور مٹی پروف ماڈل جلد ہی آ جائے گا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ سام سنگ نے ایسا آلہ پہلے کیوں نہ بنایا جبکہ اس کے حریف اس میدان میں قدم رکھ چکے ہیں اور سام سنگ کے پاس یقینی طور پر ایسا کرنے کے وسائل بھی تھے؟تو ینگ سو کم نے جواب دیا کہ گلیکسی ایس 4 کا ایک واٹر پروف ماڈل آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹ میں آ جائے گا۔
سام سنگ کی طرف سے اس قسم کے ماڈل کی آمد کے بارے میں انٹرنیٹ پر پہلے کبھی اس طرح کی کوئی افواہ نہیں سنی تھی۔ اور گلیکسی ایس 3 بھی اس قسم کا بالکل نہیں تھا۔ یہ معلومات یقینا سیمسنگ کے شائقین کے لئے جوش و خروش کی ایک وجہ ہے جو ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment