ویکو…امریکی
ریاست ٹیکساس میں کھاد کے پلانٹ میں دھماکے سے 60سے 70افراد ہلاک اوربڑی
تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں۔واقعہ ریاست ٹیکساس میں ویکوwaco کے قریب کھاد کے
ایک پلانٹ میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک نرسنگ ہوم سمیت
متعدد عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں۔واقعہ رات آٹھ بجے 27سو آبادی والے قصبے
میں پیش آیا ۔ٹیکساس پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ممکنہ
طور پر دھماکے سے سیکڑوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور متعدد گھروں کو
نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ کے قریب واقع نرسنگ ہوم گرگیا جس میں
متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثہ کے مقام پر امدادی کارروائیان شروع
کردی گئی ہیں۔
Wednesday, 17 April 2013
امریکا: ٹیکساس میں کھاد کے پلانٹ میں دھماکا،60سے 70افراد ہلاک
Posted by Unknown on 22:12 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment