نوکیا نے اپنی لومیا سیریز میں دو نئے فونز کی دستیابی کا اعلان کر دیا
ہے، جس کے ساتھ اس کی پاکستان میں ونڈوز فون 8 کی رینج میں بڑھ کر مختلف
قیمتوں کے حامل فونز تک پھیل گئی ہے تاکہ نوجوانوں اور سوشل میڈیا کے شائق
افراد کی توجہ مبذول کرائی جا سکے۔
نوکیا لومیا 720 ایک طاقتور کیمرے کے ساتھ مکمل تفریح اور ونڈوز فون 8
کے سوشل تجربے کو پیش کرتا ہے۔ نوکیا لومیا 520 ایک عمدہ اور سستا اسمارٹ
فون ہے جو اسمارٹ فون کے ایک زیادہ دلچسپ تجربے کے لیے نت نئی جدت پیش کرتا
ہے۔
نئی ڈیوائسز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کنٹری جنرل مینیجر نوکیا پاکستان
و افغانستان عارف شفیق نے کہا کہ “ونڈوز فون 8 کے حوالے سے جوش و خروش بڑھ
رہا ہے اور نوکیا لومیا سیریز میں مزید آگے جا رہا ہے۔ نوکیا لومیا 720
اور نوکیا لومیا 520 کی پاکستان میں دستیابی لوگوں کے موبائل تجربے کو بہتر
بنانے اور انہیں اپنی پسندیدہ قیمت پر ایک دوسرے سے منسلک ہونے میں مدد
فراہم کرنے کے عہد کو ظاہر کرتی ہے۔ دونوں نئے اسمارٹ فون خریداروں کی نئی
نسل میں نوکیا کی برانڈ حیثیت کو اور مضبوط کریں گے۔”
نوجوان اور سوشل میڈیا سے منسلک افراد کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی گئیں
یہ دونوں ڈیوائسز نہ صرف جدت کے حوالے سے منفرد ہیں بلکہ یہ خوبصورت اور
توجہ حاصل کرنے والے ڈیزائن بھی رکھتی ہیں۔ نوکیا لومیا 720 اور نوکیا
لومیا 520 ڈیزائن، رنگ، کاریگری، سادگی اور مواد جیسے بنیادی اجزاء کا
بہترین امتزاج رکھتی ہیں جو شاندار ڈیزائن اور بہترین کارگزاری کرتی ہیں۔
نوکیا لومیا 720:
نوکیا لومیا 720 یونی باڈی ڈیزائن کا حامل ہے اور کویل کوم اسنیپ ڈریگن
ایس 4 پلس موبائل پروسیسر سے تقویت شدہ ہے جسے ونڈوز 8 فون کے لیے آپٹمائز
کیا گیا ہے۔
انتہائی حساس 4.3 انچ کا کلیئر بلیک ڈسپلے دیکھنے کے وسیع زاویے اور
روشنی میں بھی بہت انداز سے نظر آتا ہے جس کی وجہ سافٹویئر میں کی گئی
بہتریاں ہیں۔
بہترین تفریحی تجربہ فراہم کرنے والا نوکیا لومی ا720 اسنیپ-آن وائرلیس
چارجنگ کور کے ذریعے وائرلیس چارجنگ کا آپشن بھی رکھتا ہے۔ فون درمیانی
قیمت کے فونز کے لحاظ سے بہترین کیمرہ کارکردگی پیش کرتا ہے۔
طاقتور ہارڈویئر اور نوکیا ڈیجیٹل کیمرہ لینسز یعنی سینماگراف، اسمارٹ
شوٹ اور گلیم می کے ساتھ نوکیا لومیا 720 بہترین تصاویر کھینچنے اور شیئر
کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ نوکیا لومیا 720 پانچ دلکش رنگوں پیلے، لال، ہلکے
نیلے، سفید اور کالے میں دستیاب ہے۔
فون کی تفصیلات یہ ہیں:
- مائیکروسافٹ ونڈوز فون 8
- 4.3 انچ کلیئربلیک ڈسپلے
- انتہائی حساس ٹچ اسکرین مع کورننگ گوریلا گلاس 2
- موٹائی 9 ملی میٹر
- وزن: 128 گرام
- 1 گیگاہرٹز ڈوئیل کور اسنیپ ڈریگن پروسیسر
- 512 ایم بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج جس میں اضافہ بھی ممکن ہے
- 6.7 میگا پکسل کیمرہ مع کارل زائس لینس، ایف/1.9 اپرچر اور ایل ای ڈی فلیش
- 720 پکسل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ
- سامنے کے رخ پر 1.3 میگاپکسل کا کیمرہ
- بلوٹوتھ 3.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، این ایف سی، جی پی ایس
- 2000 ایم اے ایچ بیٹری
- وائرلیس چارجنگ
نوکیا لومیا 520
نوکیا لومیا 520 نوکیا کا سب سے سستا ونڈوز فون 8 اسمارٹ فون ہے، جو
نوکیا لومیا 920 اور نوکیا لومیا 820 سے حاصل کردہ چند جدتوں کا انتخاب پیش
کر رہا ہے۔ ونڈوز فون 8 سے مزین نوکیا لومیا خاندان میں یہ دلچسپ اور
رنگین اضافہ اپنے بڑے فونز کی کئی خصوصیات رکھتا ہے جس میں وہی ڈیجیٹل
کیمرہ لینس اور چار انچ کی انتہائی حساس ٹچ اسکرین شامل ہیں۔
ڈیجیٹل کیمرہ لینس 5 میگا پکسل کے آٹوفوکس کیمرے کو تصاویر کھینچنے اور
یادگار لمحات کو قید کرنے کے مرحلے کو دلچسپ بناتا ہے۔ سینماگراف تصاویر
میں حرکت شامل کرتا ہے جسے فیس بک، ٹوئٹر یا ای میل کے ذریعے دوستوں سے
شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔ نوکیا لومیا 520 پیلے، لال، ہلکے نیلے، سفید اور
سیاہ رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کے شیل کے تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔
لومیا 520 کی خصوصیات:
- مائیکروسافٹ ونڈوز فون 8 آپریٹنگ سسٹم
- 4 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 48 ضرب 800 پکسل ریزولیوشن کے ساتھ
- خراش سے محفوظ اور انتہائی حساس ڈسپلے
- موٹائی 9.9 ملی میٹر
- وزن: 124 گرام
- 1 گیگاہرٹز ڈوئیل کور اسنیپ ڈریگن پروسیسر
- 512 ایم بی ریم
- پشت پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ 720 پکسل کی وڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ (ثانوی کیمرہ موجود نہیں)
- بلوٹوتھ 3.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، جی پی ایس، وائی فائی
- 1430 ایم اے ایچ بیٹری
- سفید/سیاہ، ہلکے نیلے، سرخ اور پیلے رنگوں میں دستیاب
0 comments:
Post a Comment