Friday, 26 April 2013



نیویارک…امریکا میں جہاں بوسٹن بم دھماکوں کے ملزمان کے لیے زمین تنگ کردی گئی وہیں سانحہ9/11 میں ورلڈ ٹریڈ پر دہشتگردوں کی جانب سے ٹکرائے جانے وال یجہازوں میں سے ایک کا لینڈنگ گئیر مین ہٹن بلڈنگ کے درمیان سے مل ہی گیا۔نیویارک پولیس کے مطابق مین ہٹن جہاز کا لینڈنگ گیئر 51پارک پلیس اور 50مری اسٹریٹ کے درمیان سے ملا۔ جہاز کے لینڈنگ گیئر پر اس کا آئی ڈینٹیفکیشن نمبر واضح طور پر لکھا ہوا نظر آرہا ہے، لینڈگ گیئرکا یہ حصہ 5فٹ لمبا اور 3فٹ چوڑا ہے،،لینڈنگ گیئر کا گمشدہ حصہ ملتے ہی نیویارک پولیس نے جائے حادثہ کو عام لوگوں کے لیے بند کرکے جہاز کے مزید باقیات کی تلاش شروع کردی ہے۔

0 comments:

Post a Comment