چاہے آپ کو نیا فیس بک ہوم پسند
ہو یا نہ ہو، لیکن ایچ ٹی سی اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے۔ کمپنی
کا نیا اسمارٹ فون وہ پہلا فون ہے جو اس سروس سے لیس ہے۔
فون کی مکمل خصوصیات درج ذیل ہیں:
- اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین مع فیس بک ہوم
- 4.3 انچ ایچ ڈی ڈسپلے
- 8.99 ملی میٹر موٹائی وزن 123.9 گرام
- مائیکرو سم کارڈ سلاٹ
- 4 جی ایل ٹی ای سپورٹ
- 1.4 گیگاہرٹز ڈوئیل کور کریٹ پروسیسر مع ایڈرینو 305 جی پی یو
- کویل کوم اسنیپ ڈریگن 400 چپ سیٹ
- 1 جی بی ریم مع 16 جی بی اسٹوریج جس میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے
- پشت پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ مع ایل ای ڈی فلیش اور مکمل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ
- سامنے کے رخ پر 1.6 میگا پکسل کا کیمرہ
- ایکسلرو میٹر، گائیروسکوپ، کمپاس
- بلوٹوتھ 4.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، جی پی ایس، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ
- 2000 ایم اے ایچ بیٹری
ان تمام خصوصیات میں سب سے نمایاں فیس بک ‘ہوم’ ہے۔ نیا لانچر فون میں
ابتداء ہی سے شامل ہوگا۔ اور اگر آپ اس فون کو اہمیت نہیں دیتے تو ہوم 12
اپریل سے دیگر اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی آ رہا ہے۔ ابتداء میں صرف فلیگ شپ
فونز کو یہ سہولت دی جائے گی جیسا کہ سام سنگ گلیکسی ایس IV، ایس III، نوٹ
2 اور ایچ ٹی سی ون اور ون ایکس + لیکن فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ
فیس بک ہوم کو ‘زیادہ سے زیادہ افراد تک’ پہنچانے کے منصوبوں کا اعلان کر
چکے ہیں۔
البتہ یہ امر ذہن میں رکھیے کہ ایچ ٹی سی فرسٹ وہ پہلا فون نہیں ہے جو
فیس بک صارفین کو ذہن میں رکھ کر پیش کیا گیا۔ چند سال قبل یہ ایچ ٹی سی ہی
تھا جس نے 2 فون جاری کیے تھے، چاچا اور سالسا، جو فیس بک بٹن کے حامل تھے
جس کے ذریعے اسکرین پر موجود کسی بھی چیز کو بٹن دبا کر شیئر کیا جا سکتا
تھا۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ایچ ٹی سی فرسٹ ان دو ابتدائی فونز کے مقابلے
میں زیادہ اچھی کارکردگی دکھاتا ہے، جو اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment