Wednesday, 24 April 2013

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے5 لاکھ وائرلیس انٹرنیٹ صارفین کا سنگ میل عبور کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
2009ء میں جاری ہونے والی پی ٹی سی ایل کی ایوو وائرلیس انٹرنیٹ سروس یکساں رفتار سےآگے بڑھی ہے، اور اب پاکستان کے 250 سے زائد شہروں اور قصبوں میں صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ پی ٹی سی ایل ایوو وائرلیس براڈبینڈ پاکستان کی سب سے تیز وائرلیس انٹرنیٹ سروس ہے جو صارفین کو چلتے پھرتے بہترین انٹرنیٹ تجربہ فراہم کرتی ہے، اس نے لوگوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے طریقے کو بھی انقلابی جہت دی ہے اور سیکھنے اور آگے بڑھنے کے بہتر مواقع کے ساتھ دنیا تک پہنچنے کا موقع بھی۔
صرف 2012ء میں کمپنی نے اپنی وائرلیس مصنوعات ایوو 3.1 ایم بی پی ایس، ایوو نائٹرو 9.3 ایم بی پی ایس، ایوو ونگل 9.3 ایم بی پی ایس، ایوو اور نائٹرو کلاؤڈز اور ایوو ٹیب کے ذریعے 3 لاکھ وائرلیس صارفین کا اضافہ کیا۔
پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر (SEVP) کمرشل فرقان قریشی نے اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “پی ٹی سی ایل نے معیار اور صارف پر توجہ کو اپناتے ہوئے پاکستان میں براڈبینڈ انقلاب کا آغاز کیا۔ پی ٹی سی ایل میں ہم اپنے صارفین کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید اور سستے ٹیلی کام حل پیش کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور وائرلیس صارفین میں مستقل اضافہ ہماری سروسز پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔”
پی ٹی سی ایل وائرلیس براڈبینڈ دنیا کے پہلے اور جدید ترین ای وی ڈی او ریو بی کمرشل نیٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ پی ٹی سی ایل دنیا کا پہلا ٹیلی کام آپریٹر ہے جس نے ای وی ڈی او ریو بی پروکٹس جاری کیں، جو 9.3 ایم بی پی ایس تک کی تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی دیتی ہیں۔ 

0 comments:

Post a Comment