Thursday, 18 April 2013

ویزا، اپنی معاون کمپنی فنڈامو کے ذریعےایک نیا موبائل فنانشل پلیٹ فارم متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی منڈی تک رسائی کے لیے رواں سال ظہبی گروپ کے ادارے مونیٹ سے شراکت داری کرنے والا فنڈامو ایسے ویزا کارڈز متعارف کرائے گا جن کی مدد سے صارفین اپنے موبائل فونز سے صرف اپنا کارڈ نمبر اور پن استعمال کر کے رقوم کی منتقلی کر سکیں گے۔
ایسی سروس کی مدد سے صارفین کو اپنے ویزا کارڈز بدلنے یا خریداری کے وقت ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ وہ اپنے موبائل کے ذریعے بینکوں کی جانب سے دیے گئے ویزا کارڈز سے رقوم منتقل کر سکیں گے۔
یہ ویزا کارڈز الیکٹرانک پے منٹ پروسیسنگ کے اسی نیٹ ورک ویزا نیٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے جو روزانہ اوسطاً 150 ملین ٹرانزیکشنز کو سنبھالتی ہے۔ سروس کسی خاص بینک یا سیلولر آپریٹر تک محدود نہیں ہو گی، بلکہ ویزا کارڈ کے حامل ہر صارف کو روایتی بینکنگ سروسز کے ساتھ ساتھ یہ ساری موبائل فنانشل سروسز بھی حاصل ہوں گی۔
یہ نئی سروس اس وقت متعارف کروائی جائے گی جب بینک اور ٹیلی کام آپریٹرز اپنا ڈھانچہ اس پلیٹ فارم کے مطابق بنا لیں گے۔ رپورٹ کے مطابق “ویزا اس سروس کو مارکیٹ میں لانے کے لیے تیار ہے اور اس ضمن میں اس کو بینک دولت پاکستان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔”

0 comments:

Post a Comment