کراچی…ملک
میں عام انتخابات سے قبل بے امنی کے باوجود گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی گئی۔جمعہ کو ختم ہونے والے کاروباری
ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر312 پوائنٹس کا اضافہ
ہوا اور انڈیکس 18 ہزار 918 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران
کراچی میں امن و امان کے خراب حالات اور کاروباری زندگی میں تعطل کے باوجود
ایکس چینج میں مثبت رجحان برقرار رہا۔ماہرین کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے
مالی نتائج کے اعلان اور الیکشن وقت پر ہونے کی توقعات کے باعث انڈیکس میں
تیزی دیکھی جارہی ہے۔
Saturday, 27 April 2013
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی
Posted by Unknown on 04:41 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment