یوفون-پی سی بی “کنگ آف اسپیڈ” ٹرائلز جیتنے والے تین وائلڈ کارڈ فاتحین
نے قومی باؤلنگ کیمپ میں شمولیت اختیار کر لی۔ ہائی پروفائل باؤلنگ کیمپ
لیجنڈری باؤلر اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی زیر نگرانی منعقد ہو
رہا ہے جو پاکستان کے تیز ترین ڈیٹا نیٹ ورک یوفون کے برانڈ سفیر بھی ہیں۔
پہلے مرحلے کے ٹرائلز 10 شہروں ملتان، فیصل آباد، گڑھی خدا بخش، اسلام
آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، میرپور آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور لاہور میں
منعقد ہوئے۔ کل 20 تیز باؤلرز، ہر شہر سے دو، کو دوسرے مرحلے کے ٹرائلز کے
لیے منتخب کیا گیا۔
ٹرائلز کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد کراچی کے محمد عمران
اور عبد الامیر اور فیصل آباد کے فیصل یاسین وہ خوش نصیب کھلاڑي رہے جنہیں
وسیم اکرم نے ایک ہفتے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں ہونے والے فاسٹ
باؤلرز کیمپ کے لیے منتخب کیا۔ پاکستان کی قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ محمد
اکرم اس کیمپ میں محمد اکرم کی مدد کر رہے ہیں۔
وسیم اکرم نے کیمپ میں شمولیت اختیار کرنے والے باؤلرز کا خیرمقدم کیا۔
وہ سوئنگ، ریورس سوئنگ اور یارکر سمیت کسی بھی باؤلر کے لیے ضروری تمام
“ہتھیاروں” سے لیس کرنے میں کھلاڑیوں کی مدد کریں گے۔
یوفون-پی سی بی “کنگ آف اسپیڈ ٹرائلز یوفون اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے
درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کا حصہ ہیں تاکہ پاکستان میں موجود
باصلاحیت تیز باؤلرز کو تلاش کر کے ان کی تربیت کی جا سکے۔
اس سرگرمی کے لیے پی سی بی نے اپنی بھرپور مدد فراہم کی اور ہر شہر میں انتخابی عمل میں اہم کردار ادا کیا۔
0 comments:
Post a Comment