وارد ٹیلی کام نے انڈسٹری میں ایک اور ‘پہلا قدم’ اٹھاتے ہوئے صارفین کے
لیے اک ایسی سہولت پیش کی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دوست احباب اور گھروالوں
کو موبائل انٹرنیٹ شیئر یا گفٹ کر سکتے ہیں۔
موبائل انٹرنیٹ شیئر کی مدد سے وارد کے صارفین اپنے دوستوں اور اہل خانہ
کو حیرت انگیز طور پر بہت ہی کم قیمت میں موبائل انٹرنیٹ بنڈلز بھیج سکتے
ہیں۔
صارفین موبائل نمبر اور رقم 7777 پر ایس ایم ایس کر کے 10 ایم بی اور 100 ایم بی بکٹ بالترتیب 30 اور 99.99 روپے میں خرید سکیں گے۔
موبائل انٹرنیٹ بنڈلز شیئر کرنے کا طریقہ:
- موبائل انٹرنیٹ شیئر استعمال کرنے کے لیے صارف کوایس ایم ایس میں XXMB “اسپیس” “نمبر” لکھ کر 7777 پر بھیجنا ہو گا۔ (مثلاً، 100MB”اسپیس” “0321xxxxxxx”)۔
- اس کمانڈکے ساتھ موبائل انٹرنیٹ بنڈل آپ کے دوست کو چلا جائے گا جبکہ پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں سے کاٹے جائیں گے۔
یہ وارد کی جانب سے ایک اور زبردست آفر ہے جو ماضی میں بھی فرینڈز اینڈ
فیملی (ایف این ایف) کو کریڈٹ، بیلنس اور بنڈل شیئر کرنے کی کارآمد آفرز دے
چکا ہے۔
0 comments:
Post a Comment