اسلام
آباد....چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے انٹرنیشنل جو ڈیشل
کانفرنس سے خطا ب میں کہا ہے کہ عدلیہ نے کبھی بھی انتظامیہ یا مقننہ کا
کردار لینے کی کوشش نہیں کی۔ عدلیہ نے ہمیشہ آئینی حدود میں اپنا کردار ادا
کیا ہے، اسلام آباد میں ہونے والی 3روزہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس سے
خطاب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ سستا اور
فوری انصاف ریاست کی ذمے داری ہے اور شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ آئین کے تحت
عدلیہ کو ماورائے آئین قوانین اور انتظامی عہدیداروں کے اقدامات کو کالعدم
قرار دینے کا اختیار حاصل ہے،انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس 3روز تک جاری رہے گی
کانفرنس کے دوسرے روز نو ورکنگ گروپس میں انصاف کی فراہمی سے متعلق مختلف
موضاعات پر مقالے پڑھے جائیں گے۔
Saturday, 20 April 2013
عدلیہ نے کبھی انتظامیہ یا مقننہ کا کردار لینے کی کوشش نہیں کی، چیف جسٹس
Posted by Unknown on 01:16 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment