Saturday, 20 April 2013

ہم سب روزانہ اپنے دوستوں، خاندان کے ارکان کی طرف سے کئی فون کالز، ایس ایم ایس موصول کرتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم جو کچھ ایس ایم ایس / کالیں وصول کرتے ہیں وہ ہم واقعی میں موصول نہیں کرنا چاہتے۔ حتٰی کہ ٹیلکو جو آپ کے سروس پرووائیڈر ہیں ان کی بھی نہیں۔ کچھ لوگ ایس ایم ایس مارکیٹنگ کی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ آپ کو ایس ایم ایس بھیجتے رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ ایس ایم ایس ایسی مصنوعات کے بارے میں ہوتے ہیں جو آپ یہاں تک کہ اپنے خاندان کے ساتھ اس کے متن کو پڑھنے کے لئے سوچ بھی نہیں سکتے۔

اس قسم کے غیر مطلوبہ ایس ایم ایس / کالیں قانون کے خلاف ہیں۔ آپ پی ٹی اے پر اس قسم کی ایس ایم ایس / کالز کی رپورٹ کر سکتے ہیں اور پی ٹی اے ضرور ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔

طریقہ کار:

ان تفصیلات کے ساتھ 9000 پر ایک ایس ایم ایس بھیجیں؛
  • متن کا مواد جو آپ کو موصول ہوا،
  • بھیجنے والے کا موبائل فون نمبر،
  • آپ کا نام، اور شناختی کارڈ نمبر،
  • آپ بھیجنے والے کے حوالے سے جو بھی تفصیلات شامل کرنا چاہتے ہیں۔
چارجز:
  • 10 پیسہ بشمول ٹیکس 9000 پر متن بھیجنے کے لئے چارج کیا جائے گا۔
جب ایک بار آپ نے کر لیا، پی ٹی اے کا ادارہ ضرور کاروائی کرے گا،چاہے وہ ٹیلکو کمپنی ہو یا کوئی انسان جو آپ کو غیر مطلوبہ ایس ایم ایس بھیج رہا ہے۔

نیچے پی ٹی اے کی طرف سے جاری کیا گیا عوامی نوٹس ہے: 

0 comments:

Post a Comment