کوئٹہ…بلوچستان
میں انسداد پولیو کی سہ روزہ قومی مہم اختتام پذیر ہوگئی، اس دوران صوبے
بھر میں پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ای پی
آئی بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر انور نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملک کے دیگر
علاقوں کی طرح صوبے کے تیس اضلاع میں انسداد پولیو کی قومی مہم پندرہ اپریل
سے شروع ہوئی تھی۔اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے پندرہ لاکھ بچوں کو
انسداد پولیو کی ویکسین پلائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے
جن علاقوں میں کچھ بچے انسداد پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ان کیلئے
جمعرات کو کیچ اپ ڈے مخصوص کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع میں
پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ سے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے۔
Wednesday, 17 April 2013
بلوچستان میں انسداد پولیو کی سہ روزہ قومی مہم اختتام پذیر
Posted by Unknown on 21:37 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment