Thursday, 18 April 2013

حبیب بینک لمیٹڈ کو پاکستان بھر میں برانچ لیس بینکاری کے آپریشنز کے آغاز کے لیے لائسنس مل گیا، جس کی تصدیق ہمیں ذرائع سے ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک) کی جانب سے اس منظوری کے بعد ایچ بی ایل دو ہفتوں کے اندر کمرشل طور پر سروس کا آغاز کرے گا۔
اسٹیٹ بینک نے تجرباتی عرصےکے دوران موبائل فنانشل سروسز کے کامیاب اجراء کے بعد ایچ بی ایل کو لائسنس جاری کیا ہے۔ ایچ بی ایل نے گزشتہ سال ستمبر میں اس سروس کو تجرباتی طور پر شروع کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ حبیب بینک ابتدائی طور پر رقوم کی مقامی سطح پر ترسیل اور یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے لیے برانچ لیس بینکاری کا آغاز کرے گا جبکہ ویلٹ اکاؤنٹس، حکومت سے فرد کو ٹرانزیکشن، ٹیکس کلیکشن، قرضوں کی ادائیگی، انشورنس اور مزید سروسز آنے والے ماہ میں شامل کی جائیں گی۔
گو کہ ہمیں ایچ بی ایل کی برانچ لیس بینکاری کے سروس چارجز کی درست تفصیلات کا علم نہیں لیکن بتایا گیا ہے کہ چارجز ایسے ہوں گے جو مارکیٹ میں حریف اداروں کا مقابلہ کر سکیں۔
حبیب بینک پاکستان بھر میں اپنے مراکز اور فرنچائزز کے ذریعے برانچ لیس بینکاری کا آغاز کرے گا۔ یہ مراکز ریجن میں فرنچائزز اور آؤٹ لیٹس کی نگرانی کریں گے۔
حبیب بینک یو بی ایل کے اومنی کے بعد برانچ لیس بینکاری کے میدان میں قدم رکھنے والا دوسرا بینک اور ملک میں برانچ لیس بینکاری کی سہولیات فراہم کرنے والا مجموعی طور پانچواں ادارہ ہوگا۔
حبیب بینک کی موبائل فنانشل سروسز سائی بیس 365 کی فراہم کردہ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہیں جبکہ اس کے نفاذ کی نگرانی ابیکس کنسلٹنگ کرے گا۔

0 comments:

Post a Comment