Thursday, 25 April 2013

جنوبی کوریا کی کمپنی سیم سنگ نے 2013 کی پہلی سہ ماہی میں اکتالیس فیصد منافعے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ان کے منافعے میں اضافے کی وجہ سمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی فروخت ہے۔
اس عرصے میں سیم سنگ نے 6.4 بلین امریکی ڈالر کا خالص منافع کمایا ہے جو گذشتہ سہ ماہی سے 41 فیصد زیادہ ہے۔
سیم سنگ کے برعکس ایپل نے چند دن پہلے جاری کیے گئے اعداو شمار میں منافعے میں کمی بتائی تھی۔
ایپل کمپنی کے پیش کردہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار کے مطابق اس کے منافعے میں ایک عشرے میں پہلی بار کمی آئی ہے۔ تاہم کمپنی نے کہا ہے کہ وہ پھر بھی حصہ داروں کو ملنے والے منافعے میں اضافہ کرے گی۔
ایپل کو جنوری تا مارچ کی سہ ماہی میں ساڑھے نو ارب ڈالر کا منافع ہوا جب کہ گذشتہ سال یہ منافع 11 ارب 60 کروڑ ڈالر تھا۔
ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک نے کہا تھا کہ ’اگرچہ ہمیں مالیاتی کامیابی اور ساکھ حاصل ہوئی ہے، لیکن ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری شرحِ نمو سست پڑ گئی ہے اور 2012 میں ہمیں جو انتہائی اونچے درجے کا منافع ملا تھا، اس میں کمی آئی ہے۔‘

0 comments:

Post a Comment