ایک نیا ہفتہ اور ایک نیا سام سنگ فون۔ کوریائی کمپنی جلد از جلد نت نئے
فون جاری کرنے کی عادت ہے اور اب اس نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی نئی جوڑی
متعارف کرائی ہے، گلیکسی اسٹار اور پاکٹ نیو۔ دونوں ڈیزائن میں یکساں اور
بیشتر خصوصیات میں مماثل ہیں۔ یہ بات حیران کن ہے کہ دو فون (وہ بھی ایک ہی
کمپنی کے) خصوصیات میں اتنے ملتے جلتے کیسے ہو سکتے ہیں۔
واحد فرق – جو ہمیں نظر آیا- وہ یہ ہے کہ گلیکسی اسٹار 1 گیگا ہرٹز پروسیسر کا حامل ہے جبکہ پاکٹ نیو 800 میگاہرٹز پروسیسر کا۔
دونوں فون ڈوئیل سم کی اضافی خصوصیت رکھتے ہیں۔
دونوں فون میں 1200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو کسی اسمارٹ فون کے لیے کافی کم ہے – خصوصاً اگر وہ سام سنگ کا ہو۔
فون کی خصوصیات ملاحظہ کریں:
گلیکسی اسٹار
- اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین، ٹچ وز کے ساتھ
- 3 انچ کا کیو وی جی اے ڈسپلے
- 100.5 گرام وزن، 11.9 ملی میٹر موٹائی
- ڈوئیل سم
- 2 میگا پکسل کا کیمرہ مع کیو وی جی اے وڈیو ریکارڈنگ
- 1 گیگاہرٹز پروسیسر
- 512 ایم بی ریم اور 4 جی بی اسٹوریج جس میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے
- بلوٹوتھ 4.0، وائی فائی، ایکسلرومیٹر، ایف ایم ریڈیو
- 1200 ایم اے ایچ بیٹری
گلیکسی پاکٹ نیو
- اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین، ٹچ وز کے ساتھ
- 3 انچ کا کیو وی جی اے ڈسپلے
- 100.5 گرام وزن، 11.8 ملی میٹر موٹائی
- ڈوئیل سم
- 2 میگا پکسل کا کیمرہ مع کیو وی جی اے وڈیو ریکارڈنگ
- 800 میگاہرٹز پروسیسر
- 512 ایم بی ریم اور 4 جی بی اسٹوریج جس میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے
- بلوٹوتھ 4.0، وائی فائی، ایکسلرومیٹر، ڈیجیٹل کمپاس، ایف ایم ریڈیو
- 1200 ایم اے ایچ بیٹری
گلیکسی پاکٹ نیو مئی کے مہینے میں دستیاب ہوگا۔ دونوں فونز کی قیمت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔
0 comments:
Post a Comment