Wednesday 17 April 2013



نیویارک… مین آف اسٹیل 14 جون کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔ سْپر مین کے فین تیار ہو جائیں، سیریز کی نئی فلم ’مین آف اسٹیل‘ جون میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔اس فلم کا تازہ ترین ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین کا تجسس اور بڑھ گیا ہے۔ اس بار سْپر مین کا کردار نبھا رہے ہیں ہینری کیول۔ ان کے ساتھ اسکرین پر نظر آنے والے دیگر سْپر اسٹارز میں کیون کوسٹنر،لارنس فِش برن اور ایمی ایڈمز بھی شامل ہیں۔اس فلم میں 1938 میں پہلی بار کامکس میں آنے والی وہی کہانی دہرائی جائے گی جس میں سْپر مین کا مقابلہ ہو گا اس کے اپنے سیارے سے آئے جنرل زوڈ سے۔مین آف اسٹیل 14 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment