Wednesday, 24 April 2013



اسلام آباد…پنجاب میں دھماکاخیز انتخابی مہم جاری ہے لیکن ایسا لگتا ہے جیسے باقی صوبوں میں دھماکا مہم چل رہی ہے۔ 24,25گھنٹوں کے دوران 11 دھماکے ہوچکے ہیں جن میں 11افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔پاکستانی معاشرے اور نظامِ زندگی کے دشمنوں کا اگر کوئی مقصد تھا تو پچھلے 24 گھنٹوں میں واضح ہو گیا، 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے 3صوبوں میں 9دھماکے ہوئے، جن کا واضح ہدف تھا 17 روز بعد ہونے والے عام انتخابات، بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران 7دھماکے ہو چکے ہیں۔ منگل کو کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے 4دھماکوں میں حکومت کی رٹ کو کھلا چیلنج کیا گیا، جن کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوئے۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سرکی گیٹ کے مقام پر دھماکے سے 2افراد زخمی ہوئے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5ہو گئی ہے جبکہ 15افراد زخمی ہیں۔ یہ دھماکا متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفتر کے قریب کیا گیا۔ اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفاتر اور امیدواروں کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ 5سال بعد عوام کے پاس ایک مرتبہ پھر اپنے حکمران منتخب کرنے کا موقع آیا ہے۔ عوام کی اکثریت اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ کیونکہ ووٹ نہ ڈالنا انہی دہشت گردوں کی فتح ہوگی جو عوام کو اپنے نمایندے منتخب کرنے کے حق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment