Wednesday 10 April 2013

آئی ایم ای ڈبلیو ای (IMEWE) سیگمنٹ 1 کی مرمت ایک ماہ بعد مکمل کر لی گئی ہے اور کیبل کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرمت کے بعد سسٹم کی کارکردگی جانچ لی گئی ہے اور زیر سمندر کیبل اب اپنی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ریپیٹرز کی کارکردگی اور اسپلائس لاس بھی قابل قبول سطح پر ہے۔
بتایا گیا تھا کہ فالٹ ممبئی لنک سے 116.7 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جہاں کیبل ماہی گیری کرنے والے بحری جہازوں سے متاثر ہوا تھا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ای ڈبلیو ای 10 مارچ کو متاثر ہوا تھا، جس کے بعد پی ٹی سی ایل اور دیگر پاکستانی آئی ایس پیزکو ملک سے منسلک دیگر زیر سمندر کیبلز کی جانب ٹریفک منتقل کرنا پڑا تھا۔
کیبل فالٹ کے دوران پاکستانی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز نے سروسز پر اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے اور انٹرنیٹ کے لیے متبادل انتظامات کیے۔
یہ کام پاکستان میں متعدد زیر سمندر کیبل سسٹمز کی سہولت کے باعث ممکن ہو پایا۔
واضح رہے کہ پاکستان سے منسلک ایک اور زیرسمندر کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 بھی گزشتہ ماہ متاثر ہوا تھا، اور اس کی مرمت کا کام ممکنہ طور پر 21 اپریل 2013ء کو مکمل ہو جائے گا، اور تب ہی پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار مکمل طور پر بحال ہوگی۔

0 comments:

Post a Comment