Friday, 26 April 2013

موبی لنک فاؤنڈیشن نے جدید ٹرائٹون ڈی ٹی ایس اسپائنل ریٹریکشن فراہم کر کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن (NIRM) کی تھراپی اور ری ہیبلیٹیشن فیسلٹی کو اپ گریڈ کر دیا اور ساتھ ساتھ ٹریٹمنٹ ایریا کی تزئین نو بھی کی ہے۔
اس کا افتتاح صدر اور سی ای او موبی لنک راشد خان نے ڈائریکٹر این آئی آر ایم ڈاکٹر فضل مولا کی موجودگی میں کیا۔
اسپائنل ریٹریکشن یونٹ موبی لنک فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی طور پر درآمد کیا گیا تھا تاکہ ہر ماہ 1200 تک مریضوں کے لیے خصوصی علاج فراہم کرنے میں این آئی آر ایم کی مدد کی جا سکے۔ موبی لنک فاؤنڈیشن ٹارچ بیئررز (رضاکار ملازمین) نے ٹریٹمنٹ ایریا کی تزئین نو میں بھی حصہ لیا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ مریضوں کا علاج ایک خوشگوار ماحول میں ہو۔
صدر اور سی ای او موبی لنک راشد خان نے کہا کہ ‘موبی لنک فاؤنڈیشن پاکستان اور مقامی برادریوں کے حوالے سے موبی لنک کی کی ذمہ داری کی عکاس ہے۔ ری ہیبلیٹیشن یونٹ کی فراہمی اور اس مقام کی تزئین نو میں ہمارے ٹارچ بیئررز کی شمولیت پاکستان میں صحت عامہ کے فروغ کے ہمارے ہدف کی جانب ایک اور قدم ہے۔ این آئی آر ایم جسمانی طور پر معذور افراد کی مدد کے لیے پاکستان کا معروف ادارہ ہے اور ہماری جانب سے یہ حصہ اس عظیم مقصد میں این آئی آر ایم کی مزید مدد کرے گا۔”
سیکرٹری کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (سی اے اینڈ ڈی) شفقت حسین نغمی نے زور دیا کہ “این آئی آر ایم ایک معروف سرکاری ادارہ ہے جو جسمانی معذور افراد کو صحت کی یکساں معیاری سہولیات دے رہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ موبی لنک فاؤنڈیشن کی جانب سے اس ادارے کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا ہے اور اس کی مدد کی گئی ہے کہ این آئی آر ایم ضرورت مند افراد کا مزید علاج کر سکے۔”
ڈائریکٹر این آئی آر ایم ڈاکٹر فضل مولا نے کہا کہ “ڈی کمپریشن تھراپی سسٹم (ڈی ٹی ایس) کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹریٹمنٹ ایریا کی تزئین نو میں موبی لنک رضاکاروں کی شمولیت سے این آئی آر ایم کو بحالی کی خدمات فراہم کرنے میں زبردست مدد ملی ہے۔ یہ تنصیب ہمیں جسمانی معذوری کے شکار افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے میں مدد دے گی۔”
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن (این آئی آر ایم) 1988ء میں صدارتی احکامات پر قائم کیا گیا جس تاکہ تمام اقسام کی معذوریوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔ معذور افراد کے لیے صحت کی عام سہولیات کی فراہمی کے علاوہ انسٹیٹیوٹ بحالی کی جدید تکنیک، تحقیق اور معذوریوں کے حوالے سے معلومات کا ذخیرہ تیار کرتا ہے۔ این آئی آر ایم پالیسی اور منصوبہ سازوں کے لیے تکنیکی مدد اور رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment